Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سائبرآباد میں عینک نما کیمروں کا استعمال

سائبرآباد میں عینک نما کیمروں کا استعمال

ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کی خیر نہیں
حیدرآباد /10 جون ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد میں دو سال قبل ٹریفک عہدیداروں کیلئے خفیہ کیمروں (جوکہ شرٹ کے اندر نصب کئے جاتے ہیں سربراہ کئے جانے کے بعد سائبرآباد  ٹریفک پولیس نے آج ملک میں پہلی مرتبہ آنکھوں پر نصب کیمروں کا استعمال شروع کردیا ہے ۔ پولیس کمشنر سائبرآباد مسٹر سی وی آنند نے آج ٹریفک پولیس کیلئے عینک پر نصب کردہ کیمروں کی تقسیم عمل میں لائی ۔ جس کے ذریعہ موٹر سائیکل رانوں پر حرکات و سکنات کی خفیہ ریکارڈنگ کی جاسکتی ہے  اور ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر ٹھوس ثبوت دستیاب ہوجائے گا ۔ یہ کیمرا بطور گوگل ( عینک ) پہنا جائے گا ۔ جس کے ذریعہ ٹریفک عہدیدار راہ گیروں پر نظر رکھیں گے ۔ پولیس نے بتایا کہ پہلی مرتبہ پولیس فورس ڈیوٹی انجام دیتے وقت عینک نما کیمروں کا استعمال کرے گی ۔ جس میں 21 گھنٹوں تک آڈیو اور ویڈیوں ریکارڈ کی صلاحیت ہوگی ۔ قبل ازیں سائبرآباد کے حدود میں ٹریفک پولیس کیلئے 25 خوفیہ کیمرے سربراہ کئے گئے تھے جو کے جسم پر غیر محسوس طریقہ سے لاگائے جاتے ہیں ۔ علاوہ ازیں ٹریفک پولیس موبائیل فونس اور ڈیجیٹل کیمروں سے قانون شکنج افراد کی تصاویر لیتی ہیں جس کے باعث موٹر سائیکل رانوں اور آٹو ڈرائیورس پریشان ہوجاتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT