Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / سائبرآباد کے حدود میں تین خواتین کی خودکشی

سائبرآباد کے حدود میں تین خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں رائے درگم میڑچل اور الوال کے علاقوں میں تین خواتین نے خودکشی کرلی ۔ شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر میڑچل کے علاقہ میں 24 سالہ رادھیکا نے خودکشی کرلی ۔ جو وینائک نگر میڑچل علاقہ کے ساکن جنگایا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی شادی سال 2012 میں ہوئی تھی اور ان کا 9 ماہ کا لڑکاتھا ۔ شادی کے وقت رادھیک

حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں رائے درگم میڑچل اور الوال کے علاقوں میں تین خواتین نے خودکشی کرلی ۔ شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر میڑچل کے علاقہ میں 24 سالہ رادھیکا نے خودکشی کرلی ۔ جو وینائک نگر میڑچل علاقہ کے ساکن جنگایا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی شادی سال 2012 میں ہوئی تھی اور ان کا 9 ماہ کا لڑکاتھا ۔ شادی کے وقت رادھیکا کے والد نے اپنے داماد کے مطالبہ کے مطابق جہیز دیا تھا تاہم رادھیکا کا لالچی شوہر اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا اور اس نے رادھیکا کو ہراساں کرنا شروع کردیا ۔

جس سے تنگ آکر اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 23 سالہ وشنوی جو مکانتی چودھری کی بیٹی تھی ۔ پیشہ سے سافٹ ویر انجینئیر بتائی گئی ہے ۔ کل رات اس لڑکی نے اپنے روم میں انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق وشنوی ایک لیڈیز ہاسٹل واقع گول دوڈی میں رہتی تھی ۔ الوال پولیس کے مطابق 25 سالہ سریشا جو امبیڈکر نگر الوال کے ساکن گوپال کی بیوی تھی ۔ اس نے درد شکم کی تاب نہ لاکر 2 مارچ کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT