Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / سائبرآباد حدود میں خودسوزی پر تین خواتین کی موت

سائبرآباد حدود میں خودسوزی پر تین خواتین کی موت

حیدرآباد /14 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد حدود میں پیش آئے مختلف واقعات میں تین خواتین نے خودسوزی کرلی ۔ گھریلو مسائل ، خرابی صحت اور مالی پریشانیوں سے خودسوزی کے واقعات پیش آئے ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 65 سالہ پولماں جو بال ریڈی نگر علاقہ کے ساکن سواتی ریڈی کی بیوی تھی ۔ یہ ضعیف خاتون خرابی صحت سے پریشان تھی جس نے کل انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 35 سالہ چندراکلا جو کلاتور علاقہ کے ساکن رمیش کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 8 ڈسمبر کو خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گھریلو مسائل سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے انتہائی اقدام کیا ۔ جبکہ شاہ میرپیٹ پولیس کے مطابق 30 سالہ خاتون میری جو علی آباد علاقہ کے ساکن سینو کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 12 ڈسمبر انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی جو علاج کے دوران کل رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT