Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / سائبرآباد حدود میں دو افراد کی خودکشی

سائبرآباد حدود میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد 15 جنوری (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقوں دنڈیگل اور کوکٹ پلی میں دو افراد کی خودکشی کے واقعات پیش آئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دنڈیگل حدود میں 45 سالہ شخص کاشیا نے جو پیشہ سے میستری اور سورام علاقہ کا ساکن تھا، خرابی صحت کے سبب اس نے انتہائی اقدام کرلیا اور کل رات خودکشی کرلی۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 29 سالہ انیل کمار جو پیشہ سے مزدور تھا، کوکٹ پلی علاقہ میں رہتا تھا، شدید مالی پریشانیوں کا شکار انیل کمار نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

 

سوریہ پیٹ میں قاتلانہ حملہ کی کوشش 4 گرفتار
حیدرآباد /15 جنوری ( پی ٹی آئی ) پولیس نے سوریہ پیٹ علاقہ میں ایک قتل کی کوشش کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 12.50 لاکھ روپئے اور دو چاقو ضبط کرلئے ۔ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس محمد رشید نے بتایا کہ گرفتار شدہ چار افراد کی کے لکشمی نارائنا ریڈی ، شبیر ، نریش اور ایس روی کی حیثیت سے شناخت کی گئی ۔

 

حقہ سنٹرس پر دھاوے، 6 گرفتار
حیدرآباد /15 جنوری ( سیاست نیوز ) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے آج شہر کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز ، جوبلی ہلز اور پنجہ گٹہ میں واقع حقہ سنٹرس پر دھاوا کرتے ہوئے 6 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اجازت کے بغیر حقہ سنٹرس چلانے کی اطلاع پر ٹاسک فورس نے یہ کارروائی کی ۔ ٹاسک فورس انسپکٹر ویسٹ زون مسٹر ایل راجا وینکٹ ریڈی کی قیادت میں 6 حقہ سنٹرس پر دھاوے کئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT