Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / سائبرآباد حدود میں عنقریب ہیلمٹ کا لزوم

سائبرآباد حدود میں عنقریب ہیلمٹ کا لزوم

پہلے عوامی شعور بیدار کیا جائے گا، احتیاط برتنے پر حادثات میں کمی

پہلے عوامی شعور بیدار کیا جائے گا، احتیاط برتنے پر حادثات میں کمی
حیدرآباد ۔ /6 جنوری(سیاست نیوز) سائبرآباد کمشنریٹ حدود میں عنقریب ہیلمٹ کا لزوم عائد کیا جائے گا اور موٹر سائیکل سوار ہیلمیٹ نہ پہننے پر انہیں چالان کیا جائے گا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ٹریفک ایل بی نگر ڈیویژن مسٹر ایم سریدھر ریڈی نے آج کہاکہ روڈ سیفٹی ویک جو /6 جنوری تا /12 جنوری جاری رہے گا میں عوام کو شعور بیداری مہم کے ذریعہ ہیلمیٹ پہننے کے فوائد بتائے جائیں گے ۔ مسٹر سریدھر ریڈی نے اس موقع پر بتایا کہ عنقریب شعور بیداری مہم کا آغاز کیا جائے گا اور بعد ازاں خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنس ایمرجنسی فزیشینس نے یہ مشورہ دیا ہے کہ سڑک حادثہ کے دوران موٹر سائیکل سوار کے سر پر ہیلمیٹ ہونے کے سبب اس کی جان کو خطرہ کم ہوجاتا ہے جس سے جان بچ جاتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار کے علاوہ پیچھے سیٹ پر سوار شخص کو بھی ہیلمیٹ پہننا لازم کئے جانے پر حکومت غور کررہی ہے ۔ موٹر وہیکل ایکٹ 1988 ء کے تحت موٹر سائیکل سوار ہیلمیٹ پہننا لازم ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT