Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / سائبرآباد میں سڑک حادثات، دو افراد ہلاک

سائبرآباد میں سڑک حادثات، دو افراد ہلاک

حیدرآباد 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ چیتنیہ پوری اور چندا نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 35 سالہ یادگیری جو پیشہ سے تاجر تھا، موسیٰ رام باغ علاقہ کا ساکن تھا۔ وہ کل اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ناگول بریج پر خانگی بس کی زد میں آکر حادثہ کا شکار ہوگیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 49 سالہ باسا اپا جو پیشہ سے تاجر تھا، چندا نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے، وہ اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے سبب وہ شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT