Sunday , September 23 2018
Home / جرائم و حادثات / سائبر آباد اور راچہ کنڈہ حدود میں دو خواتین کی خود کشی

سائبر آباد اور راچہ کنڈہ حدود میں دو خواتین کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 19 جنوری ۔ ( سیاست نیوز) سائبرآباد اور راچہ کنڈہ کے علاقوں میں دو خواتین نے خودکشی کرلی جن میں ایک 10 ماہ کی دلہن بتائی گئی ہے ۔ جہیز و ہراسانی اور خرابی صحت ہی خودکشی کی وجوہات بتائی جارہی ہیں ۔ پولیس مائیلار دیوپلی کے مطابق 29 سالہ سری دیوی جو نیتاجی نگر علاقہ کے ساکن ملیش کی بیوی تھی۔ جس کی شادی سال 2006 ء میں ہوئی تھی۔ گزشتہ دنوں اس خاتون کا بیٹا خرابی صحت کے سبب فوت ہوگیا تھا اور اس کی وجہ سے خاتون کو شوہر اور سسرالی رشتہ دار پریشان کررہے تھے اور اس خاتون کو جسمانی اور ذہنی اذیت رسانی کا سامنا تھا ۔ پولیس کے مطابق اس خاتون نے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 27سالہ انوشا جو پیشہ سے خانگی ٹیچر تھی منہامائی کالونی میں رہتی تھی ۔ اس خاتون کی شادی مارچ 2017 ء میں راجو نامی شخص سے ہوئی تھی ۔ شادی کے چند ماہ بعد سے انوشا کی ذہنی حالت بگڑ گئی تھی ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ خاتون نے کل خودسوزی کرلی اور آج فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT