Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / سائبر آباد میں دو افراد کی خود کشی

سائبر آباد میں دو افراد کی خود کشی

حیدرآباد 21 فبروری ( سیاست نیوز ) سائبر آباد کے علاقوں اپل اور چیتنیہ پوری حدود میں دو افراد نے مختلف واقعات میں خود کشی کرلی ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے بموجب 28 سالہ لکشمیا نے جو ٹیلر تھا خود کشی کرلی ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس نے حالت نشہ میں زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خود کشی کرلی ۔ لکشمیا پرکاشم ضلع کا متوطن بتایا گیا ہے جو مصروفیت کے سلسلہ میں حیدرآباد آیا ہوا تھا ۔ اپل پولیس کے بموجب 37 سالہ بابو جو خانگی ملازم تھا ڈی وی کالونی رامنتا پور میں مقیم تھا ۔ اس نے 20 فبروری کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے یہ انتہائی اقدام کیا تھا جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران آج اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی ذہنی طور پر معذور تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT