Wednesday , December 12 2018

سائبر آباد میں سڑک حادثات ، 4 افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک نامعلوم خاتون فوت ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 60 سالہ گویند کمار جو پدا عنبر پیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے اکاونٹنٹ بتایا گیا ہے ۔ وہ کل سڑک عبور کرنے کے دوران کار کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق ایک 25 سالہ نامعلوم خاتون جو کل رات پدا عنبر پیٹ کے علاقہ سے گذر رہی تھی کہ ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 18 سالہ سائی پون جو طالب علم تھا ۔ شاہ میر پیٹ میں رہتا تھا ۔ وہ کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ دوسری موٹر سیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا اور آج فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 60 سالہ چٹی بابو جو پیشہ سے میستری تھا ۔ پوچارم میں رہتا تھا ۔ کل سڑک عبور کرنے کے دوران وہ موٹر سیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT