Wednesday , January 17 2018
Home / جرائم و حادثات / سائبر آباد میں علیحدہ واقعات میں چار خواتین کی خود کشی

سائبر آباد میں علیحدہ واقعات میں چار خواتین کی خود کشی

حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں ونستھلی پورم ‘ سرور نگر اور الوال پولیس حدود میں 4 خواتین نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ونستھلی پورم کے مطابق 22 سالہ سائی سریجا جو ونستھلی پورم علاقہ کے ایک ہاسٹل میں رہتی تھی ۔ ضلع نلگنڈہ کے ساکن امرتا ریڈی کی بیٹی بتائی گئی ہے ۔ لڑکی طالبہ تھی اور ناکامی کے خوف سے دلبرداشتہ تھی ۔ اس نے 12 م

حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں ونستھلی پورم ‘ سرور نگر اور الوال پولیس حدود میں 4 خواتین نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ونستھلی پورم کے مطابق 22 سالہ سائی سریجا جو ونستھلی پورم علاقہ کے ایک ہاسٹل میں رہتی تھی ۔ ضلع نلگنڈہ کے ساکن امرتا ریڈی کی بیٹی بتائی گئی ہے ۔ لڑکی طالبہ تھی اور ناکامی کے خوف سے دلبرداشتہ تھی ۔ اس نے 12 مارچ کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ ونستھلی پورم کے علاقہ میں پیش آئے ایک اور واقعہ میں 25 سالہ الیوپلو جو ترکا یمجال حیات نگر علاقہ کے ساکن سریش کمار کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون 11 مارچ کے دن حادثاتی طور پر جھلس گئی تھی جس کی کل رات موت ہوگئی ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ رجیتا جو بھگت سنگھ نگر سرور نگر علاقہ کے ساکن نرسمہا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے مالی پریشانیوں اور خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا اور کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس کے مطابق 35 سالہ لکشمی جو اپل علاقہ کے ساکن راجو کی بیوی تھی کل رات نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT