Monday , January 22 2018
Home / جرائم و حادثات / سائبر آباد پولیس کو ’’واٹس اپ‘‘سہولت کا آغاز

سائبر آباد پولیس کو ’’واٹس اپ‘‘سہولت کا آغاز

حیدرآباد 20 فبروری (سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس نے پولیس کی عوام دوست پالیسیوں میں ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے ’’واٹس اپ‘‘ سہولت کا آغاز کیا ہے ۔ اس سہولت کے بعد شہری اپنے مسائل عوامی مسائل اور سماجی مسائل کی بروقت پولیس کو اطلاع دے سکتے ہیں اور ان عوامی شکایتوں ‘ مسائل اور اطلاعات کو پولیس کے متعلقہ عہدیداروں تک پہونچایا جائیگا

حیدرآباد 20 فبروری (سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس نے پولیس کی عوام دوست پالیسیوں میں ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے ’’واٹس اپ‘‘ سہولت کا آغاز کیا ہے ۔ اس سہولت کے بعد شہری اپنے مسائل عوامی مسائل اور سماجی مسائل کی بروقت پولیس کو اطلاع دے سکتے ہیں اور ان عوامی شکایتوں ‘ مسائل اور اطلاعات کو پولیس کے متعلقہ عہدیداروں تک پہونچایا جائیگا۔ کمشنر پولیس سائبر آباد نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران واٹس اپ سہولیات کاآغاز کردیا۔ لاء اینڈ آرڈر کرائم ایس او ٹی ٹریفک سی سی ایس کے مختلف واٹس اپ گروپ کو ان اطلاعات سے بروقت واقف کروا دیاجائے گا ۔ اس موقع پر مسٹر سی وی آنند کمشنر پولیس سائبر آباد نے کہا کہ واٹس اپ سائبر آباد عہدیداروں کی ڈیوٹی کا حصہ ہوگا اور اس میں کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کیلئے 9490617444 نمبر دیا گیا ہے اور عوام اس نمبر پر اپنے فون کے ذریعہ اطلاعات فراہم کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوںنے عوام کے خدشات اور خوف کو دور کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانب سے دی جانے والی اطلاع میں شہری کی شناخت کو راز میں رکھا جائے گا اور اس نمبر پر عوام محکمہ کی لاپرواہیوں کی شکایت بھی کرسکتے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ سب انسپکٹر سے زائد یعنی انسپکٹر رینک اور اس سے بڑے رینک کے عہدیداروں کو مختلف گروپس میں ان کی خدمات کے لحاظ سے تقسیم کیا گیا ہے اور ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جس کے ذریعہ شکایت کو متعلقہ محکمہ کے حوالے کردیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کرائم‘ لا اینڈ آرڈر‘ ایس او ٹی سی سی ایس ‘ ٹریفک و دیگر شعبوں‘ گروپس بنائے گئے ہیں ہر زون کا ایک علحدہ واٹس اپ گروپ تشکیل دیا گیا ہے ۔ ان گروپس کے ذریعہ پولیس کو اپنے کام میں بھی آسانی فراہم ہوگی ۔ ایک جنکشن سے دوسرے جنکشن پر اطلاع سیٹ کے ذریعہ دی جاتی تھی تاہم اب سیٹ کے علاوہ اس طرح کی واٹس اپ سہولت سے اطلاع ساتھ ساتھ تصاویر اور دیگر مواد بھی فوری فراہم کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 500 سے زائد سب انسپکٹر سطح کے بڑے عہدیدار ہیں اور اب واٹس اپ کے بعد اے آر دیگر عہدیداروں کو بھی شامل رکھا گیا ہے ۔ کمشنر پولیس سائبر آباد نے کہا کہ اس واٹس اپ گروپ کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے آئندہ ان سہولیات کو ڈائیل 100 سے بھی مربوط کردیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ جن عہدیداروں کو سرکاری نمبر مختص کیا گیا ہے انہیں بل کی حد کے لحاظ سے اور پیاکیج کے تحت ان سہولیات کو فراہم کیا جارہا ہے ۔ انہو ںنے کہا سائبر آباد پولیس کی اس سہولت سے عوام اور پولیس دونوں کو فائدہ ہوگا ۔ اس موقع پر جوائنٹ کمشنر ششی دھر ریڈی و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT