Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سائبر آباد کمشنریٹ حدود میں گاڑی ڈرائیورس کیلئے آدھار کارڈ رکھنا ضروری

سائبر آباد کمشنریٹ حدود میں گاڑی ڈرائیورس کیلئے آدھار کارڈ رکھنا ضروری

حیدرآباد ۔ /24 جولائی (پی ٹی آئی) سائبر آباد پولیس کمشنریٹ حدود میں گاڑی چلانے والے ڈرائیورس کیلئے اب ضروری دستاویزات کے ساتھ آدھار کارڈ رکھنا لازمی ہوگا ، اس میں ناکامی پر ان کی گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا ، پولیس نے یہ بات بتائی ۔ سائبر آباد پولیس نے کہا گیا کہ سائبر آباد کی سڑکوں پر گاڑی چلانے والے قانون کے پابند شہریوں کی سیفٹی اور سکیورٹی کو پیش نظر دستاویزات کی جانچ کے عمل کو مضبوط اور مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ حالت نشہ میں گاڑی چلانے اور ڈرائیونگ لائیسنس کے بغیر گاڑی چلانے کے باعث سڑک حادثات کا تدارک ہو ۔ سائبر آباد کمشنریٹ حدود میں آج سے ٹو ، تھری اور فور وہیلرس کے ڈرائیورس کو موجود ضروری دستاویزات جیسے ڈرائیونگ لائیسنس ، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ وغیرہ کے ساتھ آدھار کارڈ بھی رکھنا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT