Friday , May 25 2018
Home / شہر کی خبریں / سائبر جرائم پر قابو پانے حکومت کے سخت اقدامات

سائبر جرائم پر قابو پانے حکومت کے سخت اقدامات

۔30 کروڑ کے خرچ سے عصری سائبر کنٹرول روم کا قیام ، کونسل میں وزیر داخلہ کا بیان

حیدرآباد ۔15۔ نومبر (سیاست نیوز) وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے کہا کہ حکومت ریاست میں سائبر جرائم پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں اس طرح کے جرائم میں اضافہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون ساز کونسل میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر داخلہ نے کہاکہ حکومت نے سائبر جرائم سے نمٹنے کیلئے پولیس کو عصری آلات اور سہولتیں فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں 30 کروڑ کے صرفہ سے انتہائی عصری سائبر کنٹرول سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کنٹرول سنٹر کو بہتر کارکردگی کیلئے فکی کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2016 ء میں 122 اور جاریہ سال ابھی تک 171 افراد کو گرفتار کیا گیا جو سائبر جرائم میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ فلموں کی چوری کو روکنے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ باہوبلی فلم کی پائرسی روکنے کیلئے حکومت نے اقدامات کئے تھے جس کے باعث فلم کی غیر قانونی طور پر نمائش یا تیاری ممکن نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے میٹرو پولیٹن شہروں دہلی ، ممبئی ، چینائی ، بنگلور اور حیدرآباد میں سائبر کرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ سائبر جرائم سے نمٹنے کیلئے متعلقہ پولیس اسٹیشن اور عہدیداروں کو بنیادی عصری سہولتیں فراہم کی گئی ہے اور انتہائی چوکس اور اہل اسٹاف کو تعینات کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سائبر جرائم کے پولیس عہدیداروں کو سافٹ ویر اور عصری آلات کی تربیت دی گئی ہے۔ پولیس کی چار ٹیموں کو ممبئی ، دہلی ، پونے ، احمد آباد کے علاوہ قومی تحقیقاتی ایجنسیوں کے پاس روانہ کیا گیا تاکہ تحقیقات کے مختلف ذرائع کے بارے میں تربیت حاصل کریں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام میں شعور بیدار کیا جارہا ہے تاکہ انہیں سائبر دھوکہ دہی کے واقعات سے محفوظ رکھا جاسکے۔
محفل میلاد
حیدرآباد ۔ /15 نومبر (راست) خانقاہ قادریہ ابراہیمیہ حیدرآباد کے زیراہتمام جمعرات /16 نومبر کو بعد نماز عشاء خانقاہ قادریہ ابراہیمیہ واقع روڈ نمبر 10 بنجارہ ہلز میں محفل میلاد مولانا صوفی شیخ کریم الدین علی شاہ قادری الازہر سرپرستی کریں گے ۔ مولانا قاضی شیخ قادر محی الدین قادری خطاب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT