Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / سائبر حملے سے ہندوستان غیر متاثر ‘ حکومت

سائبر حملے سے ہندوستان غیر متاثر ‘ حکومت

نئی دہلی 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج کہا کہ عالمی سطح پر ہوئے تاوان ویر سائبر حملے کا ہندوستان پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیرالا اور آندھرا پردیش میں صرف چند کمپیوٹرس متاثر ہونے کی اطلاع ہے ۔ مرکزی وزیر آئی ٹی روی شنکر پرساد نے کہا کہ نیشنل انفارمیٹکس سنٹر کی جانب سے جو کمپیوٹر چلائے جاتے ہیں وہ محفوظ ہیں اور حسب معمول کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک کے برخلاف ہندوستان میں اس کا کوئی خاص اثر نہیں ہوا ہے ۔ ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اب تک کی موصولہ اطلاعات کے بموجب کیرالا اور آندھرا پردیش کے محدود علاقوں میں یکا دوکا کمپیوٹرس ہی متاثر ہوئے ہیں ۔ سائبر حملے کے بعد ہندوستان میں سخت چوکسی برتی جا رہی ہے اور بینکنگ ‘ ٹیلیکام ‘ برقی اور ہوابازی کے شعبہ میں اہمیت کے حامل نیٹ ورکس کی خاص نگرانی کی جا رہی ہے ۔ کمپیوٹرس کو محفوظ رکھا جا رہا ہے کیونکہ ملک کے اہم نیٹ ورکس پر بھی اس سائبر حملے کی اطلاع ملی تھی ۔ اس وائرس کے ذریعہ دنیا بھر میں 150 ممالک کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں روس اور برطانیہ بھی شامل ہیں اور اسے تاریخ کا خطرناک سائبر حملہ قرار دیا جا رہا ہے ۔رپورٹس کے بموجب دنیا بھر میں دو لاکھ کمپیوٹرس اس حملے کی زد میں آئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT