Monday , September 24 2018
Home / دنیا / سائبر سکیوریٹی بجٹ میں اضافہ

سائبر سکیوریٹی بجٹ میں اضافہ

واشنگٹن 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے مالیاتی سال 2016 کے لئے 14 بلین ڈالرس مختص کئے جانے کی تجویز پیش کی ہے تا کہ امریکہ میں سائبر سکیوریٹی کو مستحکم کیا جاسکے ۔ اوباما نے یو ایس کانگریس کو بھیجے گئے اپنے بجٹ میں سائبر سکیوریٹی کے شعبہ میںاضافہ کی تجویز پیش کی ہے جو اُن کے مطابق ایک بلین ڈالرس کے اضافہ کے ساتھ 14 بلین

واشنگٹن 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے مالیاتی سال 2016 کے لئے 14 بلین ڈالرس مختص کئے جانے کی تجویز پیش کی ہے تا کہ امریکہ میں سائبر سکیوریٹی کو مستحکم کیا جاسکے ۔ اوباما نے یو ایس کانگریس کو بھیجے گئے اپنے بجٹ میں سائبر سکیوریٹی کے شعبہ میںاضافہ کی تجویز پیش کی ہے جو اُن کے مطابق ایک بلین ڈالرس کے اضافہ کے ساتھ 14 بلین ڈالر س کی جانی چاہئے ۔ اوباما کے مطابق کئی ممالک جیسے چین اور روس کی جانب سے سائبر حملوں اور سونی پکچرس کے ہیکنگ حملے کے پیش نظر سائبر سکیوریٹی بجٹ میں اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے وائیٹ ہاوس کی جانب سے پیش کئے جانے والے بجٹ میں سائبر سکیوریٹی کے شعبہ میں اب تک 13 بلین ڈالر مختص کئے جاتے تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT