Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / سائبر سیکوریٹی کو نیشنل سیکوریٹی کا حصہ بنانے پر زور

سائبر سیکوریٹی کو نیشنل سیکوریٹی کا حصہ بنانے پر زور

دو روزہ کانکلیو سے ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 22 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر آئی ٹی و بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے آج کہا کہ سائبر سیکوریٹی کی اہمیت پر نہ صرف بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے بلکہ سائبر سیکوریٹی کو نیشنل سیکوریٹی کا حصہ بنانا ہوگا ۔ ایچ آئی سی سی حیدرآباد پر منعقد ہو رہے دو روزہ سائبر سیکوریٹی کانکلیو 20 میں بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ڈیجیٹل کلاس رومس کے طور پر اچھے سائبر سیکوریٹی پریکٹسیس پر بچوں کی ٹریننگ عام ہورہی ہے اور یہ اشد ضروری ہے ۔ یہ کہتے ہوئے کہ مزید سائبر ٹیمس کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی جی سطح پر سائبر سیکوریٹی پروگرامس کی فراہمی کے لیے اداروں کے قیام کی کاوشیں کی جائیں گی ۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ سائبر حملے ایک چیالنج بن گئے ہیں اور کہا کہ اس کے تدارک کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس مسئلہ سے نمٹنے اور اس کے تدارک کے لیے سائبر وارئیرس ٹیمس کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ تلنگانہ قومی سطح پر ایک سائبر سیکوریٹی پالیسی بنانے والی پہلی ریاست ہے تاکہ اس سے متعلق مسائل سے نمٹا جائے ۔ ناسکام کے چیرمین سی پی گرنانی نے ان کے خطاب میں کہا کہ صرف بیداری سے سائبر جرائم سے نمٹنے میں مدد نہیں ہوگی بلکہ اس سلسلہ میں سرگرمی اور مباحث کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں سیکوریٹی میں بہت کم اسٹاف ہے اس لیے اس میدان میں جاب کے بڑے مواقع ہیں ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سائبر سیکوریٹی کو ایک پروفیشن کے طور پر اختیار کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT