Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / سائبر کرائم پولیس نے حملہ کی کوشش ناکام حملہ آور گرفتار

سائبر کرائم پولیس نے حملہ کی کوشش ناکام حملہ آور گرفتار

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد سائبر کرائم پولیس پر ایک بڑا سانحہ آج اس وقت ٹل گیا جب پولیس نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے حملہ آوروں کو قابو میں کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دو حملہ آور جو پولیس پر فائرنگ کیلئے تیار تھے عین اس وقت پولیس کی ٹیم نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کال سنٹر کے نام پر آن لائین 75 لاکھ روپئے کا دھوکہ دینے والی ٹولی کی تلاش میں سائبر کرام کی ٹیم ان دنوں آسام کی دارالحکومت گوہاٹی میں ہے اوراس ٹیم کی قیادت انسپکٹر محمد ریاض کر رہے ہیں ۔ گذشتہ تین دن سے سائبر کرائم کی ٹیم خاطیوں کی تلاش میں ہے اور ان کا تعاقب آج پورا ہوا  ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے ببن علی اور بھاسکر چکروتی کو گرفتار کرتے ہوئے مقامی پلٹن بازار پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا اور کل انہیں حیدرآباد منتقل کیا جائیگا ۔ سائبر کرائم پولیس نے پولیس پر حملہ کی شکایت بھی درج کروائی ہے ۔ خاطیوں کے قبضہ سے ضبط شدہ ہتھیار فائرنگ کیلئے لوڈ کرلیا گیا تھا ۔ امکان ہے کہ پولیس نے کل حیدرآباد میں پیش کرے گی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT