Tuesday , December 11 2018

سائنااورسریکانت کامیاب

گولڈ کوسٹ۔5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بیڈمنٹن ٹیم نے کامن ویلتھ گیم کے پہلے دن مکسڈ ٹیم کے پہلے گروپ اے مقابلے میں سری لنکائی ٹیم کو 0۔5 سے یکطرفہ میچ میں شکست سے دوچارکردیا۔کیرارااسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلوں کے پہلے دن سابق نمبر ایک کھلاڑی سائنا نہوال نے اپنے خواتین سنگلز میچ میں مدوشیکھا دل رکشی بیرووے لیگا کو 8۔21، 4۔21 سے شکست دی جبکہ عالمی نمبر دوکے کھلاڑی کدامبی شری کانت نے اپنے سنگلز مقابلے میں سری لنکا کے نیلوکا کروراتے کو 16۔21، 10،21 سے مسلسل گیموں میں شکست دے دوچارکیا۔اس سے قبل مکسڈ جوڑی میچ میں رتویکا شیوانی گاڈے اور پروین جیری چوپڑہ کی ہندوستانی ٹیم نے سچن ڈیاس اور تھیلینی پرمودیکا ہندیوا کی سری لنکائی جوڑی کو 15۔21، 21۔19، 20۔22 سے ہراکر ٹیم کو 0۔1کی برتری دلائی۔ہندوستان نے 0۔3 کی ناقابل شکست برتری کے بعد 21 ویں نمبر کی جوڑی ساتویک رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی مردوں کی جوڑی میچ میں جیت درج کی۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے دنکا کرونا رتنے اور بوانکے گناتھیلکے کو مسلسل گیموں میں 17۔21، 14،21 سے ہرایا۔ وہیں خاتون جوڑی میں ہندوستان کی جوڑی اشونی بونپا اور این سکی ریڈی نے پرمودیکا اور سیسرمناگے کو 12۔21، 14۔ 21 سے ہراکر 0۔5 ہندوستان کی یکطرفہ جیت یقینی کی۔

TOPPOPULARRECENT