Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا ، سری کانت، پرنے اور سمیر دوسرے راونڈ میں

سائنا ، سری کانت، پرنے اور سمیر دوسرے راونڈ میں

ٹوکیو۔20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی چیمپئن شپ میں برونزمیڈل حاصل کرنے والی سائنا نہوال ، کدامبی سری کانت، ایچ ایس پرنے اور سمیر ورما نے کامیابی کے ساتھ یہاں جاپان اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔ سائنا نے تھائی لینڈ کی پورنپاوی چوکووانگ کو آسانی سے 39 منٹ میں 21-17, 21-9 سے شکست دی۔ غیرسیڈ سائنا کا دوسرے راونڈ میں اپنی حریف اور اولمپک چیمپئن اسپین کی کیرولینا مارین سے مقابلہ ہوگا۔ عالمی رینکنگ میں 12 ویں نمبر کی سائنا کا پانچویں نمبر کی اور پانچویں سیڈ مارن کے خلاف 4-3 کا کیریئر ریکارڈ ہے ۔ دونوں کے مابین گزشتہ سال مارچ میں انڈونیشیا اوپن کے بعد اب مقابلہ ہوگا۔ آٹھویں سیڈ سری کانت نے مردوں کے سنگلز کے پہلے دور میں چین کے تیان ہیوئی کے خلاف ایک گھنٹے چار منٹ تک جدوجہد کیا اور21-15 12-21 21-11 سے تین گیموں میں میں کامیابی حاصل کی۔ پرنے نے بھی کامیاب شروعات کی اور ڈنمارک کے اینڈرس اینٹنسن کو21-12 21-14 سے شکست دیکر دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی۔سمیر نے تھائی لینڈ کے کھوست پریتپرداب کو21-12 21-19 سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT