Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / سائنا ، کیشپ کیلئے بیڈمنٹن اسوسی ایشن کا انعام

سائنا ، کیشپ کیلئے بیڈمنٹن اسوسی ایشن کا انعام

نئی دہلی ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر بیڈمنٹن اسوسی ایشن آف انڈیا (بی اے آئی) اکھلیش داس گپتا نے آج عالمی نمبر 2 سائنا نہوال اور کامن ویلتھ گیمز چمپئن پی کیشپ کو بین الاقوامی سطح پر اُن کے متاثرکن پرفارمنس پر فی کس 5 لاکھ روپئے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ سائنا اور کیشپ دونوں نے جنوری میں لکھنو میں منعقدہ سید مودی گرانڈ پری گولڈ جیتا ت

نئی دہلی ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر بیڈمنٹن اسوسی ایشن آف انڈیا (بی اے آئی) اکھلیش داس گپتا نے آج عالمی نمبر 2 سائنا نہوال اور کامن ویلتھ گیمز چمپئن پی کیشپ کو بین الاقوامی سطح پر اُن کے متاثرکن پرفارمنس پر فی کس 5 لاکھ روپئے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ سائنا اور کیشپ دونوں نے جنوری میں لکھنو میں منعقدہ سید مودی گرانڈ پری گولڈ جیتا تھا اور اول الذکر تو رواں ماہ کے اوائل آل انگلینڈ سوپر سیریز پریمیر کے فائنلس تک پہنچنے والی اولین ہندوستانی خاتون بنیں۔ داس گپتا نے کہا، ’’یہ میری پالیسی رہی ہے کہ ایسے کھلاڑیوں کو جو انٹرنیشنل سرکٹ پر غیرمعمولی اچھا مظاہرہ پیش کررہے ہیں، کچھ معقول مالی فوائد سے نوازا جائے کیونکہ یہ کھلاڑی اپنی خطابی کامیابیوں کے ذریعہ ملک کیلئے فخر کا سبب بن رہے ہیں‘‘۔ داس گپتا نے اسی طرح کے کیاش پرائز کا گزشتہ اتوار کو کدمبی سریکانت کیلئے اُن کی سوئس اوپن کامیابی پر اعلان کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT