Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا اب عالمی نمبر 8

سائنا اب عالمی نمبر 8

نئی دہلی ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)انڈیا اوپن سوپر سیریز میں گزشتہ ہفتے اپنے انفرادی خطابات کے دفاع میں ناکامی سائنا نہوال اور کدمبی سریکانت کو مہنگی پڑی کیونکہ دونوں ٹاپ ہندوستانی شٹلرس تازہ ترین بی ڈبلیو ایف ورلڈ رینکنگ میں آج نیچے آگئے۔ سائنا جو ٹخنے کی انجری سے پریشان رہیں ، دو مقامات گھٹ کر ویمنس سنگلز میں اب عالمی نمبر 8 پر آگئی ہیں ۔ وہ انڈیا اوپن کے سیمی فائنلس میں ناکام ہوئی تھیں۔ دوسری طرف سریکانت کو بھی مینس سنگلز میں چار مقامات کا نقصان ہوا اور وہ اب 14 ویں مقام پر آگئے ہیں۔ سریکانت کو چین کے تیان ہووی نے اوپننگ راؤنڈ میں ہی معمولی فرق سے ہرادیا تھا۔ سوئیس اوپن چمپیئن ایچ ایس پرانوئے کا اب عالمی نمبر 22 مقام ہوگیا ہے ۔
اے ڈیویژن رحیم فٹبال سوپر لیگ
اے او سی کی 6-0 سے جیت
حیدرآباد ، 7 اپریل (ای میل) اے او سی نے آج ٹی ایف اے A ۔ ڈیویژن رحیم فٹبال سوپر لیگ میں زبردست کامیابی درج کرائی جبکہ ڈی آر ڈی ایل کو 0-6 سے شکست ہوگئی۔ جمخانہ فٹبال گراؤنڈ سکندرآباد پر سہ پہر منعقدہ مقابلے میں اے او سی ٹیم چھائی رہی، حالانکہ پہلا گول 44 ویں منٹ میں اسکور ہوا، جسے لعل نے اسکور کیا۔ دوسرا گول 70 ویں منٹ میں امیت نے بنایا۔ پھر تقریباً 15 منٹ میں مزید چار گول داغے گئے۔ لال جان نے 75 ویں، این چیتری نے 78 ویں منٹ میں ترتیب وار تیسرا ، چوتھا گول بنایا۔ امیت کمار نے 85 ویں اور 89 ویں منٹ میں اے او سی ٹیم کی فتح کو 6-0 تک وسعت دی۔

TOPPOPULARRECENT