Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا اور سندھو کی پیشقدمی

سائنا اور سندھو کی پیشقدمی

نئی دہلی 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)  ہندوستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاری سائنا نہوال، پی وی سندھو اور کڈمبی سریکانت نے 6.5 لاکھ امریکی ڈالرس انعامی رقم کے ٹورنمنٹ ڈنمارک سوپر سیریز پریمئر کا کامیاب آغاز کرتے ہوئے پہلے مرحلہ کے مقابلوں میں فتوحات حاصل کرلی ہیں جبکہ یچ ایس پرونوائے کو پہلے ہی مرحلہ میں شکست برداشت کرنی پڑی۔ عالمی نمبر ایک سائنا نہوال نے مشکل آغاز کے باوجود تھائی لینڈ کی بوسانند ، آنبوم رنگ پھنگ کو 23-21 ، 14-21 ، 21-18 سے شکست دی۔ مرد زمرہ کے سنگلز مقابلوں میں سریکانت نے بہ آسانی جئے رام کو 21-10 ، 21-14 سے صرف 32 منٹوں میں شکست دی۔ کیشپ کو سابق عالمی نمبر ایک لی کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی۔

TOPPOPULARRECENT