Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا اور کیشپ دوسرے راؤنڈ میں

سائنا اور کیشپ دوسرے راؤنڈ میں

پیرس 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نمبر ایک کھلاڑی سائنا نہوال اور پروپلی کیشپ نے  2.75 لاکھ امریکی ڈالرس انعامی رقم کے فرنچ اوپن سوپر سیریز کے پہلے مرحلہ کو عبور کرلیا ہے۔ سرفہرست سائنا نے کنیڈا کی عالمی نمبر 14 مشل لی کو 42 منٹوں میں 21-18 ، 21-23 سے شکست دی۔ جبکہ کیشپ نے مقامی کھلاڑی تھامس روسیل کو 21-11 ، 22-20 سے شکست دی ہے۔

سہواگ توجہ کا مرکز
میسور 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے جارحانہ سابق اوپنر ویریندر سہواگ جنھوں نے گزشتہ روز بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا ہے وہ کل میزبان ٹیم کرناٹک کے خلاف رانجی ٹروفی کے مقابلہ میں ہریانہ کے لئے توجہ کا مرکز ہوں گے۔ شائقین کو اس مقابلہ کا انتظار ہے کیوں کہ نجف گڑھ کے نواب سہواگ کو وہ اپنی ٹیم کے بولروں آر ونئے کمار ، ابھینو متھن اور دیگر کے خلاف ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

TOPPOPULARRECENT