Wednesday , October 17 2018
Home / Top Stories / سائنا اور کیشپ کی 16 ڈسمبر کو شادی؟

سائنا اور کیشپ کی 16 ڈسمبر کو شادی؟

نئی دہلی ۔26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال اس سال 16 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ انکی شادی ایک اور بیڈ منٹن کھلاڑی پاروپلی کیشپ سے طے پائی ہے۔اس سلسلے میں ذرائع نے کہا ہے کہ دونوں خاندانوں نے شادی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے معروف کوچ پولیلا گوپی چند کی نگرانی میں ایک ساتھ تربیت حاصل کی اور اسی دوران دونوں ایک دوسرے کے قریب آ گئے۔ نہوال اور پارویلی کیشپ کی جانب سے کبھی کسی طرح کی وضاحت یا تردید نہیں کی گئی کہ ان دونوں میں کیا رشتہ ہے یا کوئی رشتہ ہے بھی یا نہیں۔

TOPPOPULARRECENT