Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا بھی کوہلی کی طرح جارحانہ کھیل کی خواہاں

سائنا بھی کوہلی کی طرح جارحانہ کھیل کی خواہاں

نئی دہلی ، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) ریو گیمز میں شرکت کیلئے تیار انڈین اسٹار شٹلر سائنا نہوال جو سڈنی میں آسٹریلین اوپن سوپر سیریز ٹائٹل جیت کر تازہ دم ہیں، انھوں نے کہا کہ وہ کچھ اسی طرح جارحانہ روش اختیار کرنا چاہتی ہیں جیسے انڈیا ٹسٹ کیپٹن ویراٹ کوہلی کا انداز رہتا ہے۔ حیدرآباد کی 26 سالہ اسٹار نے گزشتہ روز فائنلز میں چین کی سون یو کو شکست دے کر ریو اولمپکس سے قبل سیزن کا اپنا پہلا خطاب حاصل کیا ہے۔ بیڈمنٹن اسٹار کیلئے ہر گوشے سے تعریف و ستائش کے پیامات سامنے آرہے ہیں جس میں بالی ووڈ کی بڑی شخصیتوں جیسے امیتابھ بچن اور اسپورٹس اسٹارز جیسے کوہلی نے سائنا کو اُن کے کارنامہ پر مبارکباد دی ہے۔ کوہلی نے اپنے ٹوئٹر صفحہ پر تحریر کیا: ’’سائنا کو بہت مبارکباد! آپ کی کامیابی پر بہت مسرت ہوئی۔ ہمیشہ فخر رہتا ہے کہ ہندوستانی ہوں۔‘‘ کوہلی کے پیام مسرت کا جواب دیتے ہوئے سائنا نے لکھا: ’’میں چاہوں گی کہ آپ کی طرح مزید جارح پن اختیار کروں تاکہ مزید مقابلے جیتوں۔ میں اس کیلئے بہت محنت کررہی ہوں۔ آپ کا بے حد شکریہ!‘‘ سائنا نے 2012ء لندن اولمپکس میں برونز میڈل جیتا تھا اور اب اگسٹ میں منعقد شدنی ریو گیمز میں اُن سے ہندوستان کی امیدیںوابستہ رہیں گی۔

TOPPOPULARRECENT