Monday , February 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / سائنا دوسرے راؤنڈ میں داخل

سائنا دوسرے راؤنڈ میں داخل

کولون۔22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سائنا نہوال ہانگ کانگ سوپر سیریز کے دوسرے راؤنڈ میں داخل ہوچکی ہیں لیکن پروپلی کیشپ اور سوروبھ ورما کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست ہوگئی۔ 4 لاکھ امریکی ڈالرس انعامی رقم کے مذکورہ ٹورنمنٹ کے پہلے مرحلے میں سائنا کو زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی اور ڈنمارک کی حریف کھلاڑی میٹ پاؤلسین کو 46 منٹوں میں بہ آسانی 21-19، 23-19 سے شکست ہوئی۔ عالمی درجہ بندی میں 11 ویں مقام پر فائز سائنا کا اگلے مرحلے میں سخت ترین حریف چینی کھلاڑی چین یو فی سے مقابلہ ہوگا ۔ مرد زمرہ کے سنگلز مقابلوں میں کامن ویلتھ گیمس کے چمپین کیشپ کو کوریائی لی ڈانگ کے خلاف سخت جدوجہد کے بعد 21-15 ، 9-21 ، 20-22 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔

TOPPOPULARRECENT