Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / سائنا دوسرے راؤنڈ میں داخل

سائنا دوسرے راؤنڈ میں داخل

برمنگھم ۔6مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) اولمپکس میں ہندوستان کیلئے براؤنز میڈل حاصل کرنے والی کھلاڑی سائنا نہوال آل انگلینڈ چمپئن شپ میں ہندوستان کیلئے خوش قسمت کھلاڑی ثابت ہوئی کیونکہ سائنا ہی ٹورنمنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرپائی ہے جب کہ پی وی سندھو کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست برداشت کرنی پڑی ۔ 23سالہ سائنا نے اپنے پہلے مرحلے کے مقا

برمنگھم ۔6مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) اولمپکس میں ہندوستان کیلئے براؤنز میڈل حاصل کرنے والی کھلاڑی سائنا نہوال آل انگلینڈ چمپئن شپ میں ہندوستان کیلئے خوش قسمت کھلاڑی ثابت ہوئی کیونکہ سائنا ہی ٹورنمنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرپائی ہے جب کہ پی وی سندھو کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست برداشت کرنی پڑی ۔ 23سالہ سائنا نے اپنے پہلے مرحلے کے مقابلہ میں حریف کھلاڑی اسکاٹ لینڈ کرسٹی گلمور کو باآسانی 21-15 ‘ 21-6سے شکست دی ۔ درجہ بندی میں 10ویں مقام پر فائز سندھو جو کہ آل انگلینڈ چمپئن شپ میں پہلی مرتبہ شرکت کررہی ہے ‘ ان کی امیدوں کو چین کی سن یو نے ختم کردیا جیسا کہ چینی کھلاڑی کے خلاف سندھو کو 16-21 ‘ 15-21کی شکست برداشت کرنی پڑی حالانکہ اس مقابلہ سے قبل سندھو کو حریف کھلاڑی پر 2-1کی سبقت حاصل تھی ۔ 47منٹ طویل مقابلہ میں سندھو کا مظاہرہ مایوس کن رہا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT