Friday , November 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا سیمی فائنل میں داخل

سائنا سیمی فائنل میں داخل

گلاسگو۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سائنا نہوال اس مقام پر واپسی کرچکی ہیں جہاں ان کا مقام ہے جیسا کہ انہوں نے ورلڈ چمپین شپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جس کے بعد ہندوستان کے لئے دو برونز میڈلس یقینی ہوچکے ہیں۔ 27 سالہ سائنا جنہوں نے جکارتہ میں منعقدہ گزشتہ ایڈیشن میں سلور میڈل حاصل کیا تھا، وہ آج یہاں کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر 31 مقامی کھلاڑی کرسٹی گلمور کو انتہائی مسابقتی مقابلے میں ایک گھنٹہ 14 منٹ کی جدوجہد کے بعد 21-19 ، 18-19، 21-15 سے شکست دی۔ قبل ازیں پی وی سندھو ٹاپ ہاف سے پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں ۔ اس طرح دونوں کھلاڑیوں سے کم سے کم برونز میڈلس کا حصول یقینی ہوچکا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT