Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا سیمی فائنل میں داخل

سائنا سیمی فائنل میں داخل

ووہان (چین)۔ 29 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اولمپک برونز میڈلسٹ سائنا نہوال یہاں دو لاکھ امریکی ڈالرس انعامی رقم کی ایشیاء بیاڈمنٹن چمپیئن شپ میں اپنے بہترین فام کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ سخت مقابلے اور طویل ریالیز کے مقابلے میں 26 سالہ ہندوستانی کھلاڑی نے اعصاب شکن لمحات میں خود پر قابو رکھتے ہوئے سابق عالمی چمپیئن چینی کھلاڑی ژی ژیانگ وانگ کو 56 منٹ طویل مقابلے میں 21-16، 21-19 سے شکست دی ہے ۔ عالمی نمبر 8 ہندوستانی کھلاڑی جنھوں نے حالیہ عرصہ میں سوئیس گرانڈ پری گولڈ ، انڈیا سوپر سیریز اور ملائیشیا سوپر سیریز پریمیر اوپن کے سیمی فائنلس مقابلوں تک رسائی حاصل کی ہے وہ ایک اور ٹورنمنٹ میں خطاب سے محض دو قدم دور ہیں۔

TOPPOPULARRECENT