Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / سائنا نہوال کو آسٹریلین اوپن میں دوسرا مقام

سائنا نہوال کو آسٹریلین اوپن میں دوسرا مقام

سڈنی۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی چمپین سائنا نہوال کو 7.50 لاکھ امریکی ڈالرس انعامی رقم کے آسٹریلین اوپن سوپر سیریز بیاڈمنٹن ٹورنمنٹ میں ’’دوسرے درجہ کی کھلاڑی ‘‘قرار دیا گیا ہے جیسا کہ اس ٹورنمنٹ کا منگل کو آغاز ہوگا۔ عالمی نمبر 2 سائنا نہوال ، آسٹریلین اوپن میں اپنے پہلے مرحلے کا مقابلہ کوالیفائر کھلاڑی کے خلاف کھیلیں گی ۔ دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں میں عالمی درجہ بندی میں 11 ویں مقام پر فائز پی وی سندھو کو ٹورنمنٹ میں کوئی درجہ حاصل نہیں ہوا ہے اور وہ اپنا پہلا مقابلہ سابق عالمی چمپین چینی کھلاڑی یی ہانگ وانگ کے خلاف کھیلیں گی جنہیں ٹورنمنٹ میں کھلاڑیوں کے درمیان آٹھواں مقام حاصل ہوا ہے۔ مرد زمرے میں پرو پلی کیشپ کو پہلے ہی راؤنڈ میں چینی کھلاڑی وانگ ژیہانگ منگ کا سامنا ہے جو کہ ایک سخت مقابلہ ہوسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT