Friday , April 27 2018
Home / شہر کی خبریں / سائنا نہوال کو کے سی آر کی مبارکباد

سائنا نہوال کو کے سی آر کی مبارکباد

حیدرآباد۔ 15 اپریل (این ایس ایس) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سائنا نہوال کو آسٹریلیا میں منعقدہ دولت مشترکہ کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ چیف منسٹر نے آج جاری کردہ بیان میں سائنا نہوال کو 21 ویں کامن ویلتھ گیمس میں انہیں سنگلز فائنل میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ کے سی آر نے سائنا نہوال کے کامیاب مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بہترین کھیل کے ذریعہ مستقبل میں بھی ملک اور ریاست کیلئے مزید اعزازت حاصل کرتی رہیں گی۔

TOPPOPULARRECENT