Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا پری کوارٹرفائنلس میں داخل

سائنا پری کوارٹرفائنلس میں داخل

 

اسکاٹ لینڈ ۔23 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے عالمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں اپنی مہم کا شاندار آغاز کرتے ہوئے خاتون کے سنگلز کے تیسرے دور میں جگہ بنالی ۔ پہلے دور میں بائی حاصل کرنے والی 12 ویں سیڈ کھلاڑی سائنا نے سوئزرلینڈ کی سبرینا جیکٹ کو صرف 33 منٹ میں 21-11، 21-12 سے شکست دی۔ عالمی رینکنگ میں16 ویں نمبر کی ہندوستانی کھلاڑی کا36 واں ریکنگ کی جیکٹ کے خلاف یہ دوسرا مقابلہ تھا۔ سائنا نے 2012 کے لندن اولمپک میں اپنے برونز میڈل کے حصول کی مہم کے دوران جیکٹ کو گروپ مرحلے میں 21-9، 21-4 سے شکست دی تھی۔ دونوں کے مابین پانچ سال بعد ہوئے دوسرے مقابلے میں سائنا پوری طرح حاوی رہیں۔ پہلے گیم میں 4-0 کی برتری بنانے کے بعد سائنا نے جیکٹ کو ایک مرتبہ بھی اپنے نزدیک آنے کا موقع نہیں دیا۔ ہندوستانی کھلاڑی نے 18-9 کی شاندار سبقت حاصل کرنے کے بعد 21-11 پر پہلا گیم ختم کردیا۔ دوسرے گیم میں مقابلہ تھوڑا مسابقتی رہا اور سائنا نے 12-9 کے اسکور پر مسلسل چار پوائنٹ حاصل کئے اور 16-9 کی برتری کے بعد 21-12 کے اسکور پر دوسرا گیم اور میچ ختم کردیا۔

TOPPOPULARRECENT