Thursday , November 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / سائنا پر جوالہ گٹہ کی شدید تنقید

سائنا پر جوالہ گٹہ کی شدید تنقید

نئی دہلی۔6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی سابق ڈبلز بیڈمنٹن کھلاڑی جوالہ گٹہ نے سائنا نہوال کی ناراضگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کو گیمز ولیج میں ان کے ساتھ رہائش نہ ملنے پر ملک کی نمائندگی نہ کرنے کی دھمکی دینا کیا درست طرزعمل ہے ؟ جوالہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ ان کے افراد خاندان بیرون ملک دوروں پر ٹکٹ کے پیسے ادا کرکے ہوٹل میں رہائش اختیار کرتے تھے اور سائنا نہوال کو بھی تاریخوں کا علم ہونے پر گیمز سے بہت پہلے ہی ایڈوانس بکنگ کروانی چاہئے تھی،نہ کھیلنے کی دھمکی دینا درست نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT