Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا کو اولمپکس میں ماہر نفسیات سے مدد مل سکتی ہے : پرکاش پڈوکون

سائنا کو اولمپکس میں ماہر نفسیات سے مدد مل سکتی ہے : پرکاش پڈوکون

ممبئی ، 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بیڈمنٹن لجنڈ پرکاش پڈوکون کا کہنا ہے کہ ذہنی طور پر مضبوطی اور بہتری پانے کیلئے جسے وہ ریو اولمپکس 2016ء میں گولڈ جیتنے کیلئے اہم مانتے ہیں، ٹاپ شٹلرز سائنا نہوال اور پی وی سندھو کو جلد از جلد کسی اسپورٹس سائیکالوجسٹ کی خدمات حاصل کرلینا چاہئے۔ پرکاش نے یہاں نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو انٹرویو میں کہا، ’’میں سمجھتا ہوں اولمپکس ذہنی کردار کی آزمائش ہے۔ جو کوئی ذہنی طور پر مضبوط ہو شاید وہی گولڈ جیتے گا، یہ صرف ویمنس سنگلز کی بات نہیں بلکہ کوئی بھی کھیل میں لاگو ہوتی ہے۔ اولمپکس بہت مختلف معاملہ ہوتا ہے، آپ تمام دیگر ایونٹس جیت سکتے ہیں لیکن اگر آپ ذہنی طور پر مضبوط نہیں ہو تو آپ اولمپکس کبھی نہیں جیت سکتے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT