Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا کو اولمپکس میں پانچویں سیڈنگ

سائنا کو اولمپکس میں پانچویں سیڈنگ

نئی دہلی ، 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار انڈیا شٹلر سائنا نہوال کو ریو ڈی جنیرو میں آنے والے اولمپک گیمز میں ویمنس سنگلز میں پانچویں جبکہ ہم وطن پی وی سندھو کو نویں سیڈنگ دی گئی ہے۔ کیدمبی سریکانت کو مینس ڈرا میں نویں سیڈ قرار دیا گیا۔ ویمنس سنگلز میں سائنا عالمی نمبر 5 اور سندھو کا 10 واں رینک ہے۔سریکانت کا 11 واں عالمی درجہ ہے۔ یہ سیڈنگس قطعی مصدقہ اولمپک کوالیفائرز کیلئے آج (21 جولائی 2016ء) کی عالمی درجہ بندی کی اساس پر ہے، اور 26 جولائی کو مقررہ ڈرا کیلئے استعمال کی جائے گی۔ ہر سنگلز کیٹگری میں 13 سیڈز ہیں۔ ملائیشیا کے لی چونگ وئی اور اسپین کی کیرولینا مارین ترتیب وار مینس اور ویمنس سنگلز میں ٹاپ سیڈز ہیں۔ ڈبلز کے تین زمروں میں ہر جگہ صرف چار سیڈز ہیں لیکن سیڈنگ کی فہرست میں کوئی بھی ہندوستانی جوڑی شامل نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT