Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / سائنا کو سشیل کمار کی مبارکباد

سائنا کو سشیل کمار کی مبارکباد

نئی دہلی۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ریسلر سشیل کمار نے وزارت اسپورٹس کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اولمپک برونز مڈلسٹ سائنا نہوال کو پدما بھوشن ایوارڈ کیلئے نامزد کئے جانے پر مبارکباد دی ۔ واضح رہے کہ ابتداء میں وزارت اسپورٹس نے پدما بھوشن ایوارڈس کیلئے بیاڈمنٹن کے ارباب مجاز کی جانب سے سائنا نہوال کی سفارش کو مسترد کردیا تھا جس پر ہندوستان کی نمبر ایک کھلاڑی مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ دریں اثناء سشیل کمار نے کہا کہ تمام اتھلیٹ کو عوام کی دعاؤں کی ضرورت ہے ، اور وہ سائنا کو پدما بھوشن ایوارڈ کی فہرست میں شامل کئے جانے پر مبارکباد دیتے ہیں۔سشیل کمار نے میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزارت اسپورٹس کے فیصلے کا بھی خیرمقدم کیا۔

TOPPOPULARRECENT