Friday , November 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا کو وزیر اعظم کی مبارکباد

سائنا کو وزیر اعظم کی مبارکباد

نئی دہلی 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے آج حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سرفہرست بیاڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کو انڈونیشیاء میں منعقدہ ورلڈ بیاڈ منٹن چیمپئن شپ میں بہترین مظاہرہ پر مبارکباد دی ہے۔ سائنا نے انڈونیشیاء چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی ہندوستان کی پہلی کھلاڑی ہونے کا اعزازحاصل کیا تاہم انہیں فائنل میں شکست ہوئی ۔ تاریخ ساز کامیابی کے ذریعہ سلور میڈل حاصل کرنے والی سائنا کو وزیراعظم نے مبارکبادی کے پیغام میں کہا کہ ان کا مظاہرہ ایک تاریخ رقم کرنے والا مظاہرہ ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو یہ مظاہرہ متاثر کرے گا ۔سائنا کی اس کامیابی کے ذریعہ ہندوستان کو عالمی چیمپئن شپ میں پانچواں میڈل حاصل ہوا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT