Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / سائنا کو کوارٹرفائنلس میں شکست

سائنا کو کوارٹرفائنلس میں شکست

نئی دہلی ۔4اپریل( سیاست ڈاٹ کام)لندن اولمپک کی براؤنز میڈلسٹ کھلاڑی سائنا نہوال کو ڈھائی لاکھ امریکی ڈالرس انعامی رقم کے ٹورنمنٹ انڈیا سوپر سیریز کے کوارٹرفائنل میں شکست برداشت کرنی پڑی ہے جیسا کہ انہیں اس مقابلے میں عالمی درجہ بندی میں دوسرے مقام پر فائز ای یان وانگ کے خلاف 16-21‘ 14-21 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ 39منٹوں میں سائنا نہوال

نئی دہلی ۔4اپریل( سیاست ڈاٹ کام)لندن اولمپک کی براؤنز میڈلسٹ کھلاڑی سائنا نہوال کو ڈھائی لاکھ امریکی ڈالرس انعامی رقم کے ٹورنمنٹ انڈیا سوپر سیریز کے کوارٹرفائنل میں شکست برداشت کرنی پڑی ہے جیسا کہ انہیں اس مقابلے میں عالمی درجہ بندی میں دوسرے مقام پر فائز ای یان وانگ کے خلاف 16-21‘ 14-21 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ 39منٹوں میں سائنا نہوال کو چینی کھلاڑی کے خلاف ہونے والی یہ آٹھویں شکست تھی۔ سائنا نے حالانکہ حریف کھلاڑی پر دباؤ بنانے کیلئے جارحانہ کھیل کا آغاز کیا لیکن انہیں اپنے گیمس میں خامیوں کی وجہ سے نشانات گنوانے پڑے ۔ شکست کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے سائنا نے کہا کہ مجھے فٹنس اور نٹ کے کھیل کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT