Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا کی جاپان اوپن ٹائیٹل پر نظر

سائنا کی جاپان اوپن ٹائیٹل پر نظر

ٹوکیو ۔ 7 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ چمپین شپ میں سلور میڈل حاصل کرنے کے بعد عالمی نمبر ایک سائنا نیہوال اپنی کامیابی کا سفر جاری رکھنے کی خواہاں ہیں جبکہ 275,000 ڈالرس جاپان سوپر سیریز کل سے شروع ہورہی ہے۔ 25 سالہ سائنا نیہوال پہلی ہندوستانی کھلاڑی ہیں جنہوںنے گزشتہ ماہ ورلڈ چمپین شپ میں سلور میڈل حاصل کیا تھا ، اس کے علاوہ انہوں نے عالمی نمبر ایک مقام بھی حاصل کیا ہے ۔ سیکنڈ سیڈس سائنا نیہوال کا پہلا مقابلہ چہارشنبہ کو تھائی لینڈ کی بوسانن اونگ بمرنگپن سے ہوگا۔ اگر وہ کامیاب ہوتی ہیں تو پھر دو مرتبہ برونز میڈل حاصل کرنے والی ہندوستانی پی وی سندھو سے ان کا مقابلہ ہوگا جبکہ پی وی سندھو اس چمپین شپ میں پہلے 18 ویں رینک جاپان کی مائیناتسو میتانی سے مقابلہ کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT