Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا کی شاہ رخ خان سے ملاقات کی خواہش

سائنا کی شاہ رخ خان سے ملاقات کی خواہش

سوپر اسٹار کا پُرجوش ردعمل ۔ دونوں اسٹارز کی آج ملاقات متوقع
حیدرآباد ، 17 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) بیڈمنٹن اسٹار سائنا نہوال نے سوپر اسٹار شاہ رخ خان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ وہ اپنی آنے والی فلم ’’دل والے‘‘ کی یہاں شوٹنگ کررہے ہیں۔ 25 سالہ بیڈمنٹن کھلاڑی نے ٹوئٹر کا سہارا لیا، جب انھیں معلوم ہوا کہ شاہ رخ یہاں اُن کے آبائی ٹاؤن میں ہیں اور روہت شٹی کی ہدایت والے کامیڈی۔ ڈرامہ کی فلم بندی میں حصہ لے رہے ہیں۔ انھوں نے ٹوئٹ کیا: ’’ہیلو سَر! معلوم ہوا ہے کہ آپ اپنی فلم کیلئے حیدرآباد میں شوٹنگ کررہے ہیں۔ آپ سے ملاقات کرنا چاہوں گی۔‘‘ فلم ’’چینائی اکسپریس‘‘ کے ایکٹر نے جواب دیا: ’’پلیز کہئے کہ آپ کو کب فرصت ہے، فوری ملاقات طئے کروں گا۔‘‘ سائنا نے مزید لکھا: ’’سَر ! کیا ہم آنے والے کل ملاقات کرسکتے ہیں، مجھے واقف کرائیے، میں آؤں گی۔ میں حیدرآباد میں (ہی) رہتی ہوں۔‘‘ اس پر 49 سالہ شاہ رخ نے کہا، ’’آپ کو فون کرکے واقف کراؤں گا اور آپ کی آمد کیلئے کوئی اچھا وقت طئے کروں گا۔ آپ سے مل کر خوشی ہوگی۔‘‘ سائنا پہلے ہی شاہ رخ کی ’’دل والے‘‘ ساتھی اسٹار کاجول سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کے ساتھ تصویر ٹوئٹر پر پیش کرچکی ہیں، اور جس کے کیپشن کے طور تحریر کیا کہ ’’ایکٹریس کاجول میڈم سے ملاقات کی، میں اُن کی بڑی پرستار ہوں‘‘۔ فلم ’’دل والے‘‘ کے دیگر اسٹارز میں ورون دھون، کریتی سانن، بومن ایرانی، ونود کھنہ، سنجے مشرا، جانی لیور شامل ہیں۔ یہ فلم طئے شدہ پروگرام کے مطابق 18 ڈسمبر کو ریلیز ہونا ہے۔

TOPPOPULARRECENT