Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا کی ٹاملناڈو ریلیف کیلئے اپیل

سائنا کی ٹاملناڈو ریلیف کیلئے اپیل

نئی دہلی، 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی ٹاپ شٹلر اور عالمی نمبر 2 سائنا نہوال آج غیرنفع بخش تنظیم چیارٹیز ایڈ فاؤنڈیشن (سی اے ایف ) انڈیا کے ساتھ وابستگی اختیار کرتے ہوئے ٹاملناڈو کے متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے پہل کی ہے ۔ سائنا جو ان دنوں دوبئی میں جاری بی ڈبلیو ایف سوپر سیریز فائنل میں کھیل رہی ہیں ، اُنھوں نے کہاکہ میرا دل چینائی اور تاملناڈو کے دیگر حصوں میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے لئے غمزدہ ہے ۔ ہم سب ملکر کئی زندگیاں بچاسکتے ہیں۔ چیارٹیز ایڈ فاؤنڈیشن انڈیا کی اس ضمن میں مدد کرنی چاہئے جو متاثرہ لوگوں کو راحت اور بازآبادکاری بہم پہونچانے میں مصروف ہے ۔ ٹاملناڈو فلڈ ریلیف اپیل کے لئے سائنا کے تعلق خاطر کا اظہار کرتے ہوئے سی اے ایف انڈیا کی سی ای او میناکشی بترا نے کہاکہ یہ ہندوستان کی ٹاپ اسپورٹس اسٹار کی طرف سے بہت بروقت خیرسگالی اقدام ہے ۔ سائنا نہوال نے ہم تمام کو ہمیشہ فخر کا موقع فراہم کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT