Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا کی پہلی مرتبہ یو ایس اوپن میں شرکت

سائنا کی پہلی مرتبہ یو ایس اوپن میں شرکت

نئی دہلی۔13 جون (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی بیڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال پروفیشنل کیریئر میں پہلی مرتبہ آئندہ ماہ شروع ہونے والے یو ایس اوپن میں حصہ لیں گی۔ واضح رہے کہ27سالہ سائنا نہوال دنیا بھر کے 23 خطابات اپنے نام کر چکی ہیں اور 19 تا 23 جولائی کیلیفورنیا میں مجوزہ گراں پری گولڈ بیڈ منٹن میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے تیار ہیں۔ بنگلور میں سلیکشن کمیٹی سے ملاقات کے بعد بیڈ منٹن اسوسی ایشن آف انڈیا نے بھی نیشنل اسکواڈزکا اعلان کردیا۔ ویمنز ٹیم میں ریتو پورنا داس اور رتھویکا شیوانی بھی شامل ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT