Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / سائنا کی کوارٹرز میں رسائی، جوالا اور ریڈی جوڑیاں ناکام

سائنا کی کوارٹرز میں رسائی، جوالا اور ریڈی جوڑیاں ناکام

India's Saina Nehwal in action at the Semi-final match against Yui Hashimoto of Japan during the India Open 2015 in New Delhi on March 28th 2015. Express Photo by Ravi Kanojia.

جکارتہ ، 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار شٹلر سائنا نہوال پھر ایک بار انڈونیشیا اوپن میں بقاء میں کامیاب واحد ہندوستانی ثابت ہوئیں جبکہ وہ آج یہاں مقامی پسندیدہ فطریانی فطریانی کے مقابل سیدھے گیم والے مقابلے کی جیت درج کراتے ہوئے سوپر سیریز پریمیر ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں پہنچ گئیں۔ تین مرتبہ کی چمپئن سائنا کو عالمی نمبر 53 فطریانی کے مقابل 21-11، 21-10 سے کامیابی حاصل ہوئی۔ یہاں ویمنس سنگلز کامپٹیشن کے سکنڈ راؤنڈ کا یہ میچ 32 منٹ چلا۔ آٹھویں سیڈ سائنا جنھوں نے یہاں سنگلز ٹائٹل 2009ء، 2010ء اور 2012ء میں جیتا ، وہ امکان ہے آخری آٹھ کے مرحلے میں ٹاپ سیڈ اسپین کی کیرولینا مرین سے مقابلہ کریں گی۔ تاہم ریو گیمز کیلئے جانے والی ویمنس ڈبلز اور مینس ڈبلز جوڑیوں جوالا گٹا اور اشونی پونپا، نیز مانو اٹری اور بی سمیت ریڈی کیلئے یہاں معاملہ ختم ہوگیا۔

یہ ہندوستانی جوڑیوں کو آج دن کے ابتدائی مقابلوں میں اِیستورا گیلورا بونگ کارنو اسٹیڈیم میں متضاد شکستوں سے دوچار ہونا پڑا۔ 2010ء کامن ویلتھ گیمز چمپینس جوالا اور اشونی کو چینی حریفوں ہوانگ یاقیونگ اور تانگ جنہوا کے مقابل 9-21، 18-21 سے ناکامی ہوئی۔ عالمی نمبر 20 اٹری اور ریڈی 18-21، 13-21 سے چھٹی سیڈ جوڑی کوریائی کو سونگ ہیون اور شین بیک چیول کے خلاف شکست ہوگئی۔ سائنا نے فطریانی کو رواں سال اپریل میں بیڈمنٹن ایشیا چمپئن شپس میں ہرایا تھا۔ انھوں نے پھر ایک بار غلبہ حاصل کرلیا اور ایسا معلوم ہوا کہ انڈونیشیائی حریف کو کچھ سجھائی نہیں دے رہا تھا۔ اوپننگ گیم میں سائنا 9-7 کی سبقت تک پہنچیں اور پھر چھ متواتر پوائنٹس نے انھیں 14-7 کی پوزیشن دلائی۔ انڈین اسٹار نے پیش رفت جاری رکھی اور جلد ہی یہ گیم جیت لیا۔ سکنڈ گیم میں تو حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی اسٹار شٹلر سائنا نے ہر طرف سے وار کیا اور تیزی سے 10-3 کی سبقت تک پہنچ گئیں اور پھر اُن کا کھیل نکھرتا ہی گیا جبکہ فطریانی کا کھیل بکھرگیا۔

TOPPOPULARRECENT