Tuesday , August 14 2018
Home / کھیل کی خبریں / سائنا ‘ کیشپ اور سریکانت کوارٹرفائنل میں داخل

سائنا ‘ کیشپ اور سریکانت کوارٹرفائنل میں داخل

فوزہو( چین) ۔13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) لندن اولمپکس کی برونز میڈلسٹ اور ہندوستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کے علاوہ مرد زمرے میں ہندوستان کے سرفہرست کھلاڑیوں میں شامل پروپلی کیشپ اور کے سریکانت آج یہاں چائنا اوپن سوپر سیریز پریمیئر لیگ کے دوسرے مرحلے کے مقابلوں میں فتوحات حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی کرلی ہے ۔

فوزہو( چین) ۔13نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) لندن اولمپکس کی برونز میڈلسٹ اور ہندوستان کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کے علاوہ مرد زمرے میں ہندوستان کے سرفہرست کھلاڑیوں میں شامل پروپلی کیشپ اور کے سریکانت آج یہاں چائنا اوپن سوپر سیریز پریمیئر لیگ کے دوسرے مرحلے کے مقابلوں میں فتوحات حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی کرلی ہے ۔ عالمی نمبر پانچ سائنانہوال نے چینی کھلاڑی کن جن پنگ کو صرف 43منٹوں میں 21-18 ‘ 21-18 سے شکست دیتے ہوئے خاتون زمرے کے کوارٹرفائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ مرد زمرے کے مقابلوں میں دوسرے مرحلے میں کامن ویلتھ گیمس کے گولڈ میڈلسٹ پروپلی کیشپ کو کامیابی کیلئے سخت جدوجہد کرنی پڑی تاہم انہوں نے 54منٹوں پر مشتمل مقابلے کے دوران پہلی گیم 11-21سے گنوانے کے باوجود اگلی دو گیمس میں21-11‘ 21-13کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹورنمنٹ میں اپنی پیشقدمی جاری رکھی ہے ۔

کیشپ نے چینی کھلاڑی زیوسانگ کو سخت مقابلہ کے بعد شکست دی ہے ۔ دوسری جانب ہندوستان کے ایک اور کھلاڑی سریکانت کو دوسرے چینی کھلاڑی گاؤہان کی جانب سے بھی سخت مقابلہ درپیش رہا اور وہ بھی ایک گھنٹہ 18منٹ طویل مقابلے میں پہلی گیم کی شکست کے باوجود 21-7‘ 19-21 ‘ 21-14کی کامیابی حاصل کی ہے ۔ سائنا نہوال کو چین سے تعلق رکھنے والی کوالیفائرکھلاڑی کے خلاف کامیابی کیلئے سخت جدوجہد کرنی پڑی لیکن سائنا نے اپنے تجربات کا بھرپور مظاہر ہ کیا ہے ۔ کوارٹر فائنل میں سائنا کا مقابلہ چین کی ایک اور کھلاڑی ڈی سووا سے ہوگا ۔ کیشپ کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ عالمی نمبر دو چن لانگ سے متوقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT