Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / سائنسدانوں کو سماج سے جڑنے کی ضرورت : کووند

سائنسدانوں کو سماج سے جڑنے کی ضرورت : کووند

بنگلورو۔ 25اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے سائنسی برادری پر زور دیا کہ وہ ملک کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر سماج سے جڑے رہیں۔ انہوں نے گذشتہ شب آئی آئی ایس سی میں صحافیوں کے ساتھ گول میز مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ معلومات دریافت اور اختراعات چار پہیوں میں سے تین پہیے ہیں جو ملک کو آگے لے جاسکتے ہیں۔ چوتھا پہیہ سماج ہے ۔ ہر پہیہ کو تال میل رفتار اور صحیح سمت سے آگے بڑھنا چاہئے ۔ ایک پہیہ کے غلط قدم سے سمت غلط ہوجائے گی اور ہم تمام رک جائیں گے ۔سائنس دانوں کی یہ بھاری ذمہ داری ہے وہ تین پہیوں کے راست نگران ہیں۔ تاہم ہر دن سماج سے جڑے نہ رہنے پر ہمارا کوئی مستقبل نہیں ہوگا۔صدرجمہوریہ نے کہا کہ غربت سے لوگوں کو چھٹکارہ دلانے کے لئے ملک کو ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غذائی اورتوانائی کی سلامتی کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔ سماج ان مسائل کا حل چاہتا ہے ۔ دوسری طرف سائنس داں ایٹم سے کہکشاں تک علم کی پیاس پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔ ان کی کوششوں میں کوئی تضاد نہیں ہونا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT