Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / سائنسداں کی لاج میں خودکشی

سائنسداں کی لاج میں خودکشی

بیوی کی ہراسانی اور گھر آنے سے انکار پر انتہائی اقدام
حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) بیوی کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ایک سائنسداں نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ سکندرآباد کے علاقہ گوپال پورم میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ شیواشنکر ریڈی جو کڑپہ کا متوطن تھا ۔ بیدر کی ایک خانگی کمپنی میں بحیثیت سائنٹسٹ خدمات انجام دے رہا تھا جو گذشتہ روز سکندرآباد کے ایک لاج پہونچا اور اس نے اس لاج میں خودکشی کرلی ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے ایک خودکشی نوٹ برآمد کرلیا جس میں اس سائنسداںنے اپنی خودکشی کی وجوہات کو بیان کیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامردی اور والدین کے خلاف قانونی کارروائی کے علاوہ مقدمہ کی یکسوئی کیلئے ریڈی کی بیوی اس سے 5 لاکھ روپئے کا مطالبہ کر رہی تھی ۔ ان کی شادی 3 سال قبل ہوئی تھی ۔ پولیس کے مطابق اس کی بیوی نے مائیکے سے واپس آنے سے انکار کردیا تھا اور شوہر اور اس کے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کی تھی ۔ شوہر پر نامردی کا ا لزام لگاتے ہوئے اس خاتون نے ساتھ دینے سے انکار کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا ۔ ان سب حالات سے دلبرداشتہ شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT