Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / سائنسی آلات سے لیس بیلونس کی حیدرآباد سے پرواز،تجرباتی آلات کو ہٹائے بغیر پولیس کو اطلاع دینے سائنٹسٹ انچارج کی اپیل

سائنسی آلات سے لیس بیلونس کی حیدرآباد سے پرواز،تجرباتی آلات کو ہٹائے بغیر پولیس کو اطلاع دینے سائنٹسٹ انچارج کی اپیل

حیدرآباد ۔ 9 ۔ نومبر : ( این ایس ایس ) : محکمہ ایٹمی توانائی اور اسرو کی زیر نگرانی سائنسی مقاصد کے لیے حیدرآباد سے 15 نومبر کا 2016 تا 30 اپریل 2017 دس بیلون فلائٹس کا آغاز عمل میں لایا جائے گا ۔ بی سنیل کمار سائنٹسٹ انچارج ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈامینٹل ریسرچ حکومت ہند نے اس بات سے واقف کرواتے ہوئے کہا ہائیڈروجن گیاس سے بھرے ، سائنسی آلات سے لیس ان فلائٹس بیلون کو ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈمنٹل ریسرچ ای سی آئی ایل سے اڑایا جائے گا ۔ یہ تجرباتی بیلون 30 تا 42 کلومیٹر کی اونچائی تک پرواز کریں گے ۔ بتایا گیا تقریبا دس گھنٹوں کے بیلون سے سائنسی آلات کا اخراج عمل میں آئے گا ۔ بڑے رنگ برنگی پیرا شوٹ کے ذریعہ یہ آلات زمین پر گرائے جائیں گے ۔ بیلون سے اخراج کردہ سائنسی آلات جن متوقع مقامات پر گرائے جائیں گے ان میں حیدرآباد ، ضلع رنگاریڈی ، میدک ، محبوب نگر ، نلگنڈہ ، ورنگل ، کھمم ، نظام آباد ، کریم نگر اور عادل آباد تلنگانہ شامل ہیں ۔ سائنٹسٹ انچارج سنیل کمار نے عوام سے اپیل کی کہ پیرا شوٹ ، آلات کو مقام سے نہ ہٹائیں بلکہ قریبی پولیس اسٹیشن ، پوسٹ آفس ، ضلع حکام سے ربط کریں انہوں نے ان آلات کو کھولنے پر خطرناک ثابت ہونے کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آلات کی اطلاع دینے والے کو مناسب انعام کے علاوہ دیگر اخراجات دئیے جائیں گے ۔ ۔

TOPPOPULARRECENT