سائنس فیر میں طلبہ کی نمایاں کارکردگی کی ستائش

میدک میں اختتامی تقریب سے پدما دیویندر ریڈی کا خطاب

میدک ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : میدک کے ویزلی ہائی اسکول ( گول بنگلہ ) میں محکمہ تعلیمات میدک و این سی ای آر ٹی کے زیر انتظام 45 ویں جواہر لال نہرو سائنس فیر کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس سہ روزہ سائنس فیر کی اختتامی و انعامی تقریب میں ڈپٹی اسپیکر ریاستی قانون ساز اسمبلی ایم پدما دیویندر ریڈی ، ایم ایل سی پی سدھاکر ریڈی ، صدر نشین ضلع پریشد میدک محترمہ راجا منی مرلیدھر ، صدر نشین بلدیہ میدک ، مسٹر اے ملکارجن گوڑ کی بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت ہوئے ۔ ضلع مہتمم تعلیمات وجیا کماری کی صدارت میں منعقدہ ڈسٹرکٹ سائنس فیر میں پورے ضلع کے سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں سے 634 تجرباتی ایگزیبیشن کی نمائش کی گئی ۔ تقریبا 12 ہزار طلباء وطالبات نے سائنس فیر کے ایگزیبیشن کا مشاہدہ کیا ۔ اس تقریب کے اختتام پر 35 مختلف پراجکٹس کو انعامات کے مستحق قرار دیا گیا ۔ اور کچھ پراجکٹس کا اسٹیٹ سطح پر انتخاب عمل میں آیا ۔ تقسیم انعامات و مومنٹوز کے علاوہ طلبہ کو توصیفی سرٹیفیکٹس بھی پیش کئے گئے ۔ علاوہ ازیں گائیڈ ٹیچرس کو بھی مومنٹوز پیش کئے گئے ۔ پدما دیویندر ریڈی نے اپنے خطاب میں ایک چھوٹے سے ضلع سے 634 پراجکٹس کی تیاری پر طلبہ اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دلی خوشی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے میدک میں طلباء کو سائنس فیر کی تیاری کے لیے سائنس بھون تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ۔ ایم ایل سی پی سدھاکر ریڈی نے اپنے ترقیاتی فنڈس سے میدک ٹاون میں ٹیچرس بھون تعمیر کرنے کا تیقن دیا ۔ صدر نشین ضلع پریشد محترمہ راجا منی مرلیدھر نے انعام کے مستحقین اور اسٹیٹ سطح کے لیے منتخب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی ۔ اس تقریب کو صدر نشین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ ، ضلع سائنس فیر آفیسر مسٹر راجی ریڈی جوائنٹ کلکٹر میدک ڈی ناگیش ، نوڈل آفیسر سائنس فیر مسٹر مدھو موہن نے بھی مخاطب کیا ۔ اس موقع پر ایم ای او میدک مسٹر نیلاکنٹم ، ایم ای او پاپنا پیٹ موہن راج ، نائب صدر نشین بلدیہ مسٹر راگی اشوک ، رکن ضلع پریشد محترمہ لاواینا ریڈی ، چیرپرسن منڈل پریشد لکشمی بھی شریک تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT