Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / سائنس و ٹکنالوجی میں ہند ۔ اسرائیل تعاون میں اضافہ

سائنس و ٹکنالوجی میں ہند ۔ اسرائیل تعاون میں اضافہ

نئی دہلی ۔ /6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور اسرائیل نے آج فیصلہ کیا کہ سائنس و ٹکنالوجی کے شعبہ میں باہمی تعاون میں اضافہ کیا جائے گا ۔ تحقیق اور ترقی کا ایک فنڈ دو کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری سے اس مقصد کیلئے قائم کیا جائے گا ۔ اعلیٰ سطحی اسرائیلی وفد نے اسرائیلی وزیر برائے سائنس و ٹکنالوجی اور خلا اوفیر اکونیس کی زیرقیادت مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹکنالوجی اور ارضیاتی علوم ہرش وردھن سے ملاقات کی ۔ دونوں فریقین نے باہمی تعاون میں اضافہ کا فیصلہ کیا ۔ جس کے سلسلے میں 1993 ء میں ہندوستان اور اسرائیل کا معاہدہ ہوچکا ہے ۔ ہند ۔ اسرائیل مشترکہ ایس این ٹی کمیٹی کا اجلاس جاریہ سال کے اوائیل میں یروشلم میں منعقد ہوا تھا اور ہر ملک میں حفظان صحت اور سائبر خلا میں صیانت کیلئے 10 لاکھ امریکی ڈالر فی کس فراہم کرنے سے اتفاق کیا تھا ۔ صدر اسرائیل گزشتہ ماہ ہندوستان کا دورہ کرچکے ہیں ۔ وردھن نے پرزور انداز میں نئے مواقع کی تلاش اور اس کے لئے نظام میں توسیع کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT