Thursday , December 13 2018

سائنہ نیہوال کو پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا جائے

بیڈ مینٹن اسوسی ایشن آف انڈیا کی مرٖکزی حکومت سے نمائندگی

بیڈ مینٹن اسوسی ایشن آف انڈیا کی مرٖکزی حکومت سے نمائندگی
حیدرآباد 17 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) بیڈمینٹن اسوسی ایشن آف انڈیا نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی مایہ ناز بیڈمینٹن کھلاڑی سائنہ نیہوال کو باوقار پدما بھوشن ایوارڈ دینے کی سفارش کی ہے ۔ بیڈ مینٹن اسوسی ایشن آف انڈیا کے ذرائع نے بتایا کہ اسوسی ایشن کی جانب سے مرکز سے سفارش کی گئی ہے کہ سائنہ نیہوال کو اس باوقار ایوارڈ سے نوازا جائے ۔ سائنہ نیہوال وہ واحد ہندوستانی بیڈمینٹن کھلاڑی ہے جس نے اولمپکس میں میڈل جیتا ہے ۔ اسے اس سے قبل کھیل رتن اور پدما شری ایوارڈز سے سرفراز کیا جاچکا ہے ۔ سائنہ کو 2009 میں ارجن ایوارڈ بھی مل چکا ہے ۔ بیڈمینٹن اسوسی ایشن آف انڈیا کی سفارشات وزارت اسپورٹس کو روانہ کی گئی ہیں اور ہوسکتا ہے کہ انہیں وزارت داخلہ سے رجوع کردیا جائے ۔

شین واٹسن زخمی
سہ رخی سیریز سے باہر
سڈنی17 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلین آل راونڈر شین واٹسن فٹنس مسائل کی وجہ سے جاریہ مہینے زمبابوے میں کھیلی جانے والی سہ رخی سیریز سے باہر ہو گئے۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے فزیو ایلیکس کونٹورس کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شین واٹسن پریکٹس سیشن کے دوران ٹخنے میں زخم لگا بیٹھے ہیں اور اب وہ زمبابوے میں کھیلی جانے والی سہ رخی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT